پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں ترقی افغانستان کی تازہ صورت حال اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سپورٹ کرتا رہے گا۔
Comments are closed.