مقبوضہ کشمیر کرفیو، سخت پابندیاں کاسلسلہ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل

مودی کی فسطائی حکومت نے لوگو ں کو شہید رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے وادی کشمیر بالخصوص سرینگر اور ملحقہ علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کر دیا تھا۔

سرینگرؔ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو کشمیرکی مزاحمتی تحریک کی علامت شہید سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں واقع انکی رہائش کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے کرفیو اور سخت پابندیوں کا نفاذ جمعہ کو بھی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے حیدر پورہ کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر اور دیگر شہروں میں بھارتی فورسز کے مزید ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے لوگوں کو شہید رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے جمعرات کو وادی کشمیر بالخصوص سرینگر اور ملحقہ علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کر دیا تھا، مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت لوگوں کی بندوق کی نوک پر گھروں کے اندر رہنے پر مجبور نہ کرتا تو یہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوتا۔

Comments are closed.