عظیم کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں خصوصی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں تعزیتی ریفرنس قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی زیر صدرات ہوا۔ تقریب میں بارسلونا کی کشمیری تنظیمات کے زمہ دران کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری شہریوں نے بھرپور اندازمیں شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں شریک مقررین کی جانب سے حریت رہنماکی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی ایک بہادر انسان تھے انھوں نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی انھوں نے پاکستان کا نام بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے سامنے بھی ہمیشہ بلند کیا۔ ان کی شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بہادرانہ جدوجہد یقینی طور پر آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہوگی۔جن مصائب کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔وہ سب سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
Comments are closed.