اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو کسی انسانی المیے اور بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی دینے اور بیرون ممالک منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم کاکہنا تھا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، گذشتہ چار دہائیوں میں لاکھوں افغان جاں بحق ہوئے، افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، ایک کروڑ 80 لاکھ افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، افغانستان کو اس کےاقتصادی وسائل تک رسائی دینے کی ضرورت ہے، اس کے لئے افغانستان کےمنجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، پاکستان نے افغان بھائیوں کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت ملک میں امن اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے، ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی،امید ہے اب افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
Comments are closed.