اسلام آباد: چین ، روس ، ا یران اور تاجکستان اور پاکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے میزبانی کی۔
ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال ،علاقائی امن و سلامتی اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس چیفس کی ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی ، افغانستان کے مستقبل اور تمام ممالک کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو تمام ممالک افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کریں گے ۔
Comments are closed.