بارسلونا میں خود مختاری کے حامی ہزار ہا کاتالان باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہم اپنی آزادی کے لے لڑیں گے اور خود مختاری حاصل کر کے رہیں گے،شرکاء ریلی

اسپین کے علاقے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا میں ہزار ہا باشندوں نے اس خطے کی آزادی اور اسپین سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج کاتالونیا کے قومی دن ڈیاڈا کے موقع پر کیا گیا۔ اس احتجای ریلی کا عنوان تھا، ہم اپنی آزادی کے لےت لڑیں گے اور خود مختاری حاصل کر کے رہیں گے۔ منتظمین کے مطابق اس ریلی میں شرکا کی تعداد چار لاکھ تک رہی۔ اس کے برعکس پولیس نے بتایا کہ شرکا کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار کے قریب تھی۔

 میڈرڈ میں ہسپانوی حکومت کاتالونیا کو زیادہ سے زیادہ صرف مزید اختیارات دینے کی حامی ہے

Comments are closed.