وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پرمشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ بعض عالمی طاقتوں کی جانب سے بھی افغانستان میں صرف طالبان کی حکومت پر اعتراض سامنے آئے ہیں اور فرانس سمیت چند ممالک نے صرف طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، عالمی برادری کی جانب سے افغانستان میں تمام اقوام اور خواتین کی نمائندگی رکھنے والی افغان حکومت پر زور دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.