پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وصولیوں کی ناقص صورت حال کے باعث 6 برسوں کے دوران پاور سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ میں 1ہزار631 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق جون 2015 میں سرکلر ڈیٹ 649 ارب روپے تک تھا جو بڑھ کر جون 2021 میں 2 ہزار 280 ارب روپے تک پہنچ گیاگزشتہ تین سال میں سرکلر ڈیٹ میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا،6سال میں کے الیکڑک کے ذمہ واجبات 63 ارب سے بڑھ کر 292 ارب روپے ہوگئے۔
بلوچستان حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کی مد میں 354 ارب روپے کی نادہندہ ہے6 سال میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بقایاجات 8 ارب سے بڑھ کر354 ارب روپے ہوگئے، اس عرصے میں آزاد کشمیر حکومت کے واجبات 53 ارب سے بڑھ کر 90 ارب اور دیگر اداروں کے واجبات 389سے بڑھ کر 687 ارب روپے ہو چکے ہیں۔
ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 162 ارب سے بڑھ کر 413 ارب اور نیپرا کا نجی بجلی گھروں کے مارک اپ کی اجازت نہ دینے کی رقم 282 ارب روپے ہےمختلف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک سو چوالیس ارب روپے بقایاہیں۔
Comments are closed.