آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن، افغان عوام کا مستحکم اور خوشحال مستقبل یقینی بنانے کے لئے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان سیاحت، کھیلوں اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر اندریاس پاپاستاورو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لئے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے، افغان عوام کا مستحکم اور خوشحال مستقبل یقینی بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سیاحت، کھیلوں اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے شعبوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق یونانی سفیر نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال، غیرملکیوں کے کامیاب انخلا، علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
Comments are closed.