سپین حکومت کا امدادی اسکیم ایرتے کی مدت 31 جنوری 2022 تک بڑھانے کا عندیہ

سپین کی مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی سکیم ایرتے کی مدت میں یکم جنوری 2022 تک توسیع کا عندیہ دیاگیاہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کمپنیوں کو ورکرز کی سوشل سیکیورٹی کو برقرار رکھنے اورتربیتی پروگرامز جیسی شرائط عائد کی گئیں ہیں۔ لا بنگوواردیا کے ذرائع کے مطابق حکومت اور یونینز کے مابین ان شرائط پر بات چیت جاری ہے۔ تاہم یونینز کی جانب سے ان شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد سے معذرت کی ہے۔

سماجی بہبود کے وزیر خوسے لوئس نے بھی گزشتہ ہفتے ان شرائط کی جانب اشارہ دیاتھا۔ ورکرز کی موجودہ ایرتے میں توسیع خودکار طریقے سے نہیں ہوگی۔ اس کے لئے کمپنیوں کو 10 اکتوبر سے پہلے درخواست کرنا ہوگی۔ انتظامیہ درخواست پر 10 دن کے اندر جواب دے گی۔ درخواست اگر مطلوبہ شرائط کے مطابق نہ ہوئی تو اسے مسترد کردیا جائے گا جس پر ٹریڈ یونینز میں تشویش پائی جاتی ہے۔

سپین میں کورونا وائرس کی آمد کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے شہریوں کے لئے امدادی اسکیم کا ایرتے کا اعلان کیا گیاتھا۔ جس میں متعدد بار توسیع کی گئی۔ سیاحتی سیزن میں بہت سارے ورکر کام پر واپس گئے تاہم کمپنیوں کے خسارے اور نقصان کے باعث متعدد ورکرز ابھی بھی حکومتی اسکیم سے امداد حاصل کررہےہیں۔

Comments are closed.