اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف نئی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ پیر28 جنوری کو نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
نوازشریف کی درخواست ضمانت ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، طبی بنیادوں پر ان کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست ضمانت کے ساتھ جمع کرائی گئیں،درخواست میں نیب، احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوفریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پہلی درخواست ضمانت پرسماعت بھی 18 فروری کو مقرر ہے۔
Comments are closed.