وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی گئی جو کہ تین مراحل میں کی جائے گی، ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی۔
کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی، اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز اوروزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments are closed.