الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کا سورس کوڈ، ڈیزائن فارمولا نہیں دیں گے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو ای وی مشین کی سب چیزیں دے چکے ہیں لیکن سورس کوڈ اور ڈیزائن فارمولا نہیں دیں گے۔ یہ دو چیزیں دے دیں تو کل کو کوئی اور مشین بنالے گا۔

 شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رہنمائی سے ہی یہ مشین تیار کی گئی ٹیکنیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اور الیکشن کمیشن وقت ضائع کیے بغیر ای وی ایم پر پر عملی اقدامات کرے۔

اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہم سے ای وی ایم کا سورس کوڈ اور ڈیزائن مانگ رہا ہے۔ باقی سب چیزیں دے دی ہیں یہ دو چیزیں کبھی نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا صرف یہ کہنا کافی نہیں وہ بھی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ عملی اقدمات کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے۔ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے جس مشین کو چاہے منتخب کرے لیکن مشین پر پراسیس آگے بڑھائے ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ای وی ایم پر اعتراضات فرضی ہیں مشین نہ سیاسی ہوتی ہے نہ اس کے جذبات ہوتے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی الیکشن پراسیس کا نیوٹرل ایمپائر ہے۔

Comments are closed.