سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیوں میں 31 اکتوبرتک توسیع کردی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیاسفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔ ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سے آنے والوں کو خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا، عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران،عراق، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ سمیت12 ملک شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
Comments are closed.