سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج سامنے آئے ، ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔
سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے معاملے پر آئی بی اے سکھرنے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے ہیں، نتائج میں بتایا گیا کہ سندھ بھرسیایک فیصدامیدواربھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے ، صرف 0.78 فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے، صوبے بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60ہزارامیدواروں نے شرکت کی تھی۔وزیر تعلیم نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
آئی بی ایس کھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13 سے 19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا اعلان کیا تھا،رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔
Comments are closed.