بارسلونا میں آتشزدگی کا نیا واقعہ، پاکستانیوں کی جانیں بچانے والے پولیس افسران کو خراج تحسین

بارسلونا کے علاقے روال میں 11 اگست کو سائیکل رکشہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر بارسلونا گواردیا اربانہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو بچایا۔ واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے ایک فرد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پاکستانی خاندان کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو معمولی زخم آئے۔گواردیا اربانا کے چار اہلکاروں آسکر سواز، سرگیو لورو الوارز، انتونیو لاتورو، مانویل روئیگت جان کی بازی لگا کر آگ میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

گواردیا اربانہ پولیس کے پاکستانی خاندان کی جان بچانے والے پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے ان کو قونصل خانہ مدعو کیا۔ گواردیا اربانا بارسلونا کے چیف پیدرو والکیرز مورینو کی سربراہی میں پولیس افسران نے قونصل خانہ پاکستان تشریف لائے۔گواردیاربانہ پولیس چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گھروں پر بیٹریاں چارج کرنے کے لئے وائرننگ سپورٹ نہیں ہوتی جوکہ ایسے واقعات کا باعث بنتی ہے۔اس کے لئے ہائی وولٹیج وائرز کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ گھروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو ہسپانوی لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع مل سکےم

 قونصل جنرل نے پاکستانی خاندان کی جانیں بچانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ میں پاکستانی سائیکل رکشہ والے بھائیوں سے التجا کرتاہوں کہ وہ ان بیٹریوں کو چارج کرنے کے حوالے سے احتیاط کریں اس سے قبل 3 افراد اسی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

قونصل جنرل نے پولیس افسران کو بیجز لگائے اور سرٹیفیکیٹس پیش کئے۔ پولیس افسران نے قونصل جنرل کے ہمراں قونصل خانہ پاکستان کا دورہ کیا عمران علی چوہدری نے پاسپورٹ،شناختی کارڈ سمیت دیگر سہولیات کے بارے آگاہی فراہم کی۔ پولیس افسران نے پاکستان کے جھنڈے اور قائداعظم کی فوٹو کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Comments are closed.