اسلام آباد میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے ۔شادی کی تقریب سے واپس آنے والے بدقسمت خاندان کے سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ مرنے والوں میں تین خواتین،تین بچیاں اور ایک نوجوان شامل ہے ۔
حادثہ رات ہونے والی بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا اور مہران کار گہری گھائی میں جا گری ۔حادثے کا شکار ہونےو الے ا فراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آ رہے تھے ۔مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں شہناز بی بی کی عمر 35 سال ، طاہرہ بی بی کی 30 سال ،شمائلہ 32 سال ، حمزہ مقبول کی عمر 17 سال ، رمشا 16 سال ، رابعہ13 سال جبکہ مناہل کی عمر 11 سال ہے۔
حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تاہم ریسکیو کو حادثے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی۔ حکام نے ڈیڈ باڈیز کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Comments are closed.