شمالی وزیرستان میں دہشت گردی، ایف سی کے 4 جوان،لیویز سب انسپکٹر شہید

 شمالی وزیرستان:  دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیاہے ۔ ایف سی کے چار جوان اور لیویز سب انسپکٹر جام شہادت نوش کر گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملہ شمالی وزیر ستان کے علاقے اسپن وام میں کیا گیا۔

حملے میں 35 سالہ حوالدار زاہد،28 سالہ لانس نائیک و لی ، 28 سالہ لانس نائیک عبد المجید،37 سالہ حوالدار اسحاق اور 38 سالہ لیویز سب انسپکٹر جاوید جام شہادت نوش کر گئے ۔

شہداء میں حوالدار زاہد کا تعلق چارسدہ ، لانس نائیک ولی کا خیبر، لانس نائیک عبدالمجید اور حوالدار اسحاق کا کُرم اور سب انسپکٹر جاوید کا تعلق اسپن وام سے ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.