پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر لی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی آر، انکوائری اورعبوری چالان میں شاہد مسعود کا نام نہیں تھا،، ان پر رقم وصول کرنا بھی ثابت نہیں ہوا۔

جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شاہد مسعود کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بقول پی ٹی وی کرپشن کیس کی انکوائری 2014 ،، جب کہ ایف آئی آر 15 دسمبر2015 کو درج ہوئی، انکوائری اور ایف آئی آر میں شاہد مسعود کا نام شامل نہیں تھا۔ سپریم کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ شاہد مسعود کا ٹی وی چینل کے رائٹس لینے والی دونوں کمپنیوں سے تعلق بھی نہیں ہے، نہ ہی ان پر اس حوالے سے رقم وصول کرنا ثابت ہوا ہے۔ پی ٹی وی کرپشن کیس میں تین ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں، مارچ 2016 کے عبوری چالان میں بھی شاہد مسعود کا نام نہیں ہے۔

Comments are closed.