اسلام آباد:پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2021 کے مقابلہ میں اگست 2021 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 6 لاکھ 70 ہزار اضافہ ہواہے ۔ اس کے بعد ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 18 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 18 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں تھری اورفور جی صارفین کی تعداد میں 15 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد یہ تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق جولائی 2021 کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 10 کروڑ 1 لاکھ 59 ہزار تھی جو اگست کے اختتام تک بڑھ کر 10 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
اس طرح ایک ماہ کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں 15 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ریکارٖ ڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.