امریکا اور افغانستان میں امن معاہدے کے مسودہ پر اتفاق

واشنگٹن: امریکاکے اعلیٰ مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان سترہ سالہ لڑائی کوختم کرنے کےلیے امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

افغانستان کےلیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زادنے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہےکہ مجوزہ معاہدے کے تحت طالبان نے یقین دلایا ہےکہ وہ افغانستان کی سرزمین کو شدت پسندی کے گڑھ کے طور پراستعمال ہونے نہیں دیں گے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے القاعدہ جیسے شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کا عہد کیا ہے۔گذشتہ ہفتے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان چھ روز تک مذاکرات جاری رہے۔

ادھر دفاعی اور افغان امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک پختہ امن معاہدے پر عملدرآمد میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Comments are closed.