دبئی : دبئی ورلڈ ایکسپو کے افتتاح کے بعد سے ایکسپو میں چائنا پویلین کو ناصرف دنیا بھر کے سیاحوں نے پسند کیا ہے بلکہ متعدد اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات نے بھی اس پویلین کی بے حد تعریف کی ۔ چینی پویلین دبئی ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک ہے اور گزشتہ 20 دنوں کے اندر چائنا پویلین میں آنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ورلڈ ایکسپو میں آنے والوں کی کل تعداد کا چھٹا حصہ ہے۔
سترہ اکتوبر تک ، متحدہ عرب امارات ، آسٹریا اور روس سمیت 30 ممالک کے وفود نےچائنا پویلین کا دورہ کیا ۔ یہاں بیدو نیویگیشن سسٹم کی اسکرین فلم ، تیز رفتار ریل وے اینی میشن سمیت شاندارسائنسی نمائش اور روایتی چینی ثقافتی ورثوں کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت اور ابوظہبی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے چیئرمین احمد شائح نے کئی نمائشی ہالز کا دورہ کیا اور چائنا پویلین کو سب سے پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چائنا پویلین چینی ثقافت اور ترقی کی شاندار عکاسی کررہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہاں پر مزید لوگ آئیں گے اور چین کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں جانیں گے۔
Comments are closed.