بارسلونامیں ٹیکسی ڈرائیورز کےساتھ چوری کے واقعات میں اضافہ، ٹیکسی یونینز کا پولیس حکام سے ملنے کا فیصلہ
بارسلوبا۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ چوری کے واقعات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ چور کی ٹیکسی کے ساتھ لٹکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔
ایلیتے ٹیکسی یونین نے خبردار کیا ہے کہ گرمیوں کے بعد سے ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ چوریوں اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر واقعات ٹریفک سگنل پر ہوئے جب گاڑیاں وہاں پر رکی ہوتی، تیتو کا کہنا تھاکہ احتیاطی تدابیر کےطورپر چوروں کی درست شناخت کےلئے گاڑیوں میں کیمرے انسٹال کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
بی ٹی وی کے مطابق یونین اراکین بہت جلد پولیس حکام سے ملاقات کریں گے جس میں چوری کے واقعات اور چوروں کی جلد گرفتاری پر بات کی جائے گی۔
Comments are closed.