جشن عید میلاد النبی،اہل ایمان خوشی سے سرشار، گلی،گلی،کریہ کریہ صلوعلیہ کی صدا

اسلام آباد: ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا، راولپنڈی میں مرکزی جلوس نکالاگیا جبکہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 80 فٹ لمبا 63من وزنی کیک کاٹاگیا۔

 ملک بھر کی طرح روالپنڈی اور اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔راولپنڈی میں عید میلا د النبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے م نکالا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور علماء کرام کے علاوہ عا شقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جلوس کے راستوں میں 1500 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں شہریوں میں لنگر تقسیم کیا جاتا رہا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3700 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں بھی عید میلاد النبی کا جلوس نکالاگیا جو ستارہ مارکیٹ سے شروع ہوکر دربا سخی محمود آبپارہ پر اختتام پذیر ہوا۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 80 فٹ لمبا اور63 من وزنی کیک  کاٹاگیا۔تقریب میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی شرکت کی،دامن کوہ کے پہاڑوں سے کاغذی لالٹین بھی ہوا میں چھوڑی گئیں۔

Comments are closed.