چین کی وزارت ماحولیات اور برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے مشترکہ طور پر حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے امور کے حوالے سے ایک آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
موسمیاتی تبدیلی کے امور کے لیے چین کے خصوصی ایلچی شے جن ہوا نے اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کی 26 ویں کانفرنس برطانیہ کے شہر گلاسگو میں منعقد ہونے والی ہے۔ پیرس معاہدہ کے عمل میں آنے کے بعد سے معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے یہ پہلی میٹنگ ہے جو بہت اہم ہے۔ چینی وفد اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرے گا اور گلاسگو موسمیاتی کانفرنس کی کامیابی کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کرے گا۔ وہ خود موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے گلاسگو جا رہے ہیں۔
Comments are closed.