چین، رواں سال فصلوں کی پیداوار کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا

چین کی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں وزارت زراعت و دیہات کے متعلقہ انچارج نے بتایا کہ رواں سال اناج کی پیداوار مقررہ ہدف تک پہنچ گئی ہے،وزارت زراعت و دیہات کے اہلکار پھان وین بو نے کہا کہ رواں سال شاندار فصل ہوئی ہے جس کے تین عناصر ہیں جن میں اناج کی بوائی کے رقبے میں اضافہ ،مکئی اگانے کے رقبے میں زیادہ اضافہ اور زرعی رقبے کا قدرتی آفات سے کم سے کم متاثر ہونا شامل ہیں۔

پھان وین بو نے کہا کہ زراعت کو حالیہ دس سالوں میں رواں سال ، بے حد کم قدرتی آفات کا سامنا ہوا ہے۔ پورے سال تینوں موسموں کی فصلوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سال کے شروع میں مقررکردہ ساڑھے چھ کھرب کلوگرام کے ہدف تک پہنچ گیا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں وزارت زراعت و دیہات کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں زراعت اور دیہی معیشت کا پہیہ بخوبی رواں ہے اور اناج کی پیداوار میں تاریخی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
پہلی تین سہ ماہیوں میں دیہات میں صنعتی ترقی عمدگی سے جاری ہے ،دیہات میں سیروسیاحت ۲۰۱۹ کی اسی مدت کے معیار تک بحال ہو رہی ہے اور زرعی پیداوار کی آن لائن خردہ فروشی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کسانوں کی فی کس آمدن میں 11.2فیصد سے بڑھ کر 13726 یوان تک پہنچ گئی اور اضافے کی رفتار شہروں کی آبادی سے 2.5 پرسینٹج پوائنٹس زیادہ ہے، اس کے ساتھ ترقی کے سرسبز طریقوں کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.