بارسلونا میں ریسٹورنٹس، تھیٹرز میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی کرنے کئے جانے کا امکان

بارسلونا: کاتالان محکمہ صحت کی ایڈوائزری کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ سامنے آئے تو ریسٹورنٹس، ثقافتی مقامات، سینما جم میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ماہرین کی ایڈوائزی کمیٹی نےاگلے دوہفتوں کو اس فیصلے کے لئے اہم قرار دیاہے۔

ڈاکٹر میگڈا کامپنس نے ٹی انٹرویو میں کہاہے کہ وہ سکولوں میں ماسک کے خاتمے کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سائنٹفک ایڈوائزی کمیٹی مختلف مقامات اور علاقوں میں کیسز کا جائزہ لے رہی ہے اس کے بعص رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ اس سے قبل کاتالان وزیر صحت کاتالونیا میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کیسز کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں۔

23 اکتوبر 2021 کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک 10 لاکھ 7 ہزار97 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 23 ہزار 9 سو 93 افراد کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ کاتالونیا کئ 75.5 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ 65.1فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Comments are closed.