سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی نیب دفتر راولپنڈی میں پیشی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی اسکینڈل میں نیب کو سوالات کے جواب جمع کرادیئے۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نیب راولپنڈی میں ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور انھیں اپنا جواب جمع کرادیا۔ مفتاح اسماعیل سے نیب نے تیس سوالات کے جواب مانگے تھے۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بھی بلایا جائے گا۔ مفتاح اسماعیل اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.