چین اور افغان عبوری حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات ہوں گے

چین اور افغان عبوری حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات ہوں گے ، افغان صورتحال میں بنیادی تبدیلی آئی ہے، افغان عوام کو بے حد مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں، چین، افغان عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ دوحہ میں قیام کے دوران وانگ ای افغان طالبان کی عبوری حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ رواں سال اگست میں افغان صورتحال میں بنیادی تبدیلی آئی ہے اور افغان عوام کو بے حد مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں۔ اس وقت افغانستان کو بیرونی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ چین افغانستان کے روایتی خوشگوار ہمسایہ ملک اور تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے بات چیت اور رابطوں کے ذریعے افغان صورتحال میں بہتری اور افغان عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین اس موقع پر افغان صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments are closed.