کاتالان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پہلی ایمرجنسی کے دوران کئے گئے جرمانے واپس کرنے کا اعلان کیاہے۔ ایک اندازے کے مطابق 23 ہزار سے زائد جرمانوں کو واپس کی جائے گا۔مجموعی طور پر یہ رقم 4 ملین( 40لاکھ یورو) ہے۔ کچھ روز قبل سپین کی مرکزی حکومت نے بھی جرمانوں کی واپسی کا اعلان کیاتھا۔
حکومت کے مطابق ایمرجنسی کے دوران موسس اور مقامی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 46 ہزار جرمانے کئے گئے۔ یاد رہے جرمانوں کی رقم 300 سے 600 یورو تک تھی۔
Comments are closed.