شنگھائی:چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے حوالے سے پر یس کا نفر نس میں دی جانے والی معلومات کے مطابق ، ایکسپو میں قومی نمائش، انٹرپرائز ایگزی بیشن، ہونگ چھاو فورم اور معاون سرگرمیوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔اس ایکسپو میں کل 58 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی اور 127 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,000 نمائش کنندگان انٹرپرائز نمائش میں شرکت کریں گے۔
حالیہ ایکسپو میں شریک ممالک اور کاروباری اداروں کی تعداد سابقہ نمائش سے زیادہ ہے۔ پورے چین سے آنے والے خریداروں کے 39 تجارتی گروپس اور 599 ذیلی گروپ خریداری کے لیے میٹنگ میں شریک ہوں گے۔مرکزی فورم کے علاوہ، ہونگ چھیاؤ فورم ” ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت کی 20ویں سالگرہ” کے نام سے اعلیٰ سطحی فورم کی میزبانی بھی کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت کے 20 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک نمائش بھی منعقد کی جائےگی ۔ ہونگ چھیاؤ فورم کے دوران کل 12 ذیلی فورمز ، ایک رپورٹ ریلیز اور متعدد بین الاقوامی سیمینارز بھی منعقد ہوں گے، اس کے علاوہ، 500 سے زیادہ آن سائٹ سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
Comments are closed.