سپین میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی کے بعد حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں سال کی تیسری سہ ماہی میں ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ جوکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے 1.83فیصد زیادہ ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی،اگست،ستمبر کے مہینوں میں 3.59فیصد کمی یا 1 لاکھ 27 ہزار 1سو افراد کی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3 لاکھ 59 ہزار 3 سو افراد روزگار سے منسلک ہوئے۔گزشتہ 12 مہینوں میں 8 لاکھ 54 ہزار ایک سو افراد نے روزگار حاصل کیا۔ کانٹریکٹ ملازمین کی تعداد میں 4 لاکھ 9 ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔ مستقل کاٹریکٹ حاصل کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار ریکارڈ کی گئی
ماہرین نے اس بحالی کو ویکسینیشن منصوبے کی کامیابی کے ساتھ جوڑا ہے کیونکہ ویکسینیشن کے بعد وائرس کے پھیلاو میں کمی سے کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوا حکومت کی جانب سے عائد متعدد پابندیاں ختم کی گئیں جس سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کلبز کھلنے سے روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوا۔
Comments are closed.