بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالصتان کے قیام کے لیے برطانیہ کے شہر لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے ریفرنڈم کروایاگیا۔ اس موقع پر سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا۔

بھارتی حکومت کے شدید دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا۔ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہوئی، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔

اس ضمن میں سکھ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جب کہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کے لیے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا دعویٰ تھاکہ ریفرنڈم میں 50 ہزار سے زائد افراد سے حصہ لیں گے۔ ریفرنڈم میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان کے لئے ووٹ کاسٹ کئے

Comments are closed.