میں بیجنگ سرمائی اولمپکس سے پُرامید ہوں،سلیمان لی چیسا تسنولی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر سلیمان لی چیسا تسنولی نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ” میں بیجنگ سرمائی اولمپکس سے پرامید ہوں۔” انہوں نے کہا کہ کھیل تنازعات پر قابو پاکر انسانوں کو متحد کر سکتے ہیں ۔

امید ہے کہ تمام کھلاڑی ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے ذریعے اولمپک جذبے کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیلیں وبا کے بعد بحالی اور آگے بڑھنے کے لئے توانائیوں کو یکجا کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ان کھیلوں کی مدد سے دنیا کو چینی سماج اور چینی ثقافت کو سمجھنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔
سلیمان لی چیسا تسنولی نے چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ،عالمی ترقی کے ہم نصیب معاشرے سمیت دیگر نظریات کو بے حد سراہا جو تہذیبوں کی تنوع کے لیے چین کے کھلے رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک “جمہوریت ” کی آڑ میں دنیا پر اپنی سوچ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، جو حقیقی جمہوریت نہیں ہے۔

Comments are closed.