بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے بیجنگ میں قومی سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ شی جن پھنگ، لی کھہ چھیانگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے کانفرنس میں شرکت کی اور انعام یافتہ سائنسدانوں کو انعامات پیش کیے۔
اپنی تقریر میں وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی، ملک بھر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اور چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی حمایت کرنے والے غیر ملکی ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس کے دوران 264 منصوبوں،10 سائنسی ماہرین اور ایک عالمی تنظیم کو ایوارڈز سے نواز گیا۔ہوائی جہاز کے ڈیزائنر گو سونگ فین اور جوہری ماہر وانگ ڈاچونگ کو اعلیٰ ترین قومی سائنسی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
گو سونگ فین ایک مشہور ہوائی جہاز کے ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے ملک سطح پر تیار ہونے والے ہوائی جہاز کے ایروڈینامک ڈیزائن کا نظام قائم کیا، لڑاکا طیاروں کی آزادانہ ترقی کا آغاز کیا، اور چین کی ہوابازی سائنس اور ٹیکنالوجی میں اہم شراکت کرتے ہوئے ہوا بازی کی اسٹریٹجک تحقیق جاری رکھی۔
وانگ ڈا چونگ بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایک ممتاز اسکالر اور اسٹریٹجک سائنسدان ہیں۔ وہ جدید جوہری توانائی کے نظام کو تیار کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔انہوں نے ایک ٹیم کے ہمراہ انتہائی درجہ حرارت پر گیس کی مدد سے ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کی ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کی اور جدید ایٹمی توانائی کے میدان میں چین کے عالمی سطح پر صف اول میں آنے کے لیے اہم بنیاد فراہم کی۔
Comments are closed.