بیجنگ:بیجنگ میں پہلا چین-افریقہ بیدو تعاون فورم منعقد ہوا جس میں چھ سو سے زائد چینی اورغیرملکی مہمانوں نے فورم کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران چین اور افریقہ نے بیدو سسٹم کی مشترکہ تحقیق و ترقی، ایپلی کیشنز اینڈ سروسز اور تعاون کے طریقہ کار کے حوالے سے موضوعاتی تبادلوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے فورم کے لیے کلیدی رپورٹس پیش کیں۔ فورم میں افریقہ میں بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی ٹاپ ٹین ایپلیکیشنز کا خاکہ بھی جاری کیا گیا ، جس میں افریقن ٹرانسپوٹیشن وہیکل مینیجمنٹ،زمین کے سروے و نقشہ سازی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبوں میں بیدو سسٹم کی ایپلی کیشنز کے نمونے اور تعاون کے خیالات پیش کیے گئے ہیں۔
چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر اور بیدو انجینئرنگ کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر ران چینگ چی نے کہا کہ چین ،بیدو کی بہترین خدمات کو فروغ دینے اور سیٹلائٹ نیوی گیشن ٹیکنالوجی میں چین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
Comments are closed.