واشنگٹن: دو بڑی طاقتوں روس اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ روس اور امریکا کے درمیان “انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی” پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کسی بھی وقت معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر سکتا ہے۔
خیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ پر قابو پانے کے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کسی بھی “انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی” سے سبکدوش ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.