واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرس کے بیان نے امریکی میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ان کا کہنا ہے کہ خدا پر یقین رکھنے والوں کے لیے ٹرمپ نے زبردست کام کیے ہیں۔ ٹرمپ نے دو دن پہلے اسکولوں میں بائبل پڑھانے کی حمایت کی تھی۔
سارہ سینڈرس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت خدا کی مرہون منت ہے۔ ان کی اس انوکھی منطق نے امریکی میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ خدا نے ٹرمپ کو صدر کےطور پر چنا ہے،، اورخدا پر یقین رکھنے والوں کے لیے صدر ٹرمپ نے زبردست اقدامات کیے ہیں۔
دو دن پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے،، ہائی اسکولوں میں بائبل پڑھانے کی حمایت کی تھی جس کے بعد مخالفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.