چین ، کنزیومر پرائس انڈیکس میں 1.5فیصداضافہ

بیجنگ:چین کے اعداد و شمار کے قومی بیورو کے مطابق اکتوبر 2021 میں، قومی صارفین کی قیمتوں یعنی سی پی آئی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان میں، شہروں اور دیہات میں شرح اضافہ بالترتیب 1.6فیصد اور 1.2فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 2.4فیصد کمی جبکہ نان فوڈ آئٹم کی قیمتوں میں 2.4%فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے؛ اشیائے صرف کی قیمتوں میں 1.6فیصد، اور خدمات کی قیمتوں میں 1.4فیصد کا اضافہ ہوا۔ اوسطاً جنوری سے اکتوبر تک،سی پی آئی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.7 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.