پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ آپریشن، بچوں کیساتھ زیادتی کا مجرم گرفتار

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے 3 بچوں سے زیادتی کے ملزم اخلاق حسین کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اخلاق حسین پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے برطانیہ میں 3 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی اور دوران ٹرائل مانچسٹر سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا اور سانگلہ ہل میں قیام پذیر تھا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنائی جا چکی ہے، لیکن ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق برطانیہ سے فرار ہو گیا تھا۔ اخلاق حسین کی گرفتاری کے لئے2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم گرفتاری اب عمل میں آئی۔

Comments are closed.