دبئی : دبئی میں منعقدہ ایشین اولمپک کونسل کے کل رکنی اجلاس میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 سرمائی کھیلوں کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس کی تاریخ میں گرمائی اولمپکس اور سرمائی اولمپکس دونوں کی میزبانی کرنے والاپہلا شہر بن جائے گا۔ اس وقت چین نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے کامیاب انعقاد سے موسم سرما کے کھیلوں کا انداز ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا۔
Comments are closed.