امریکا میں شدید برفباری، کڑاکے کی سردی، 21 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں، شدید سردی سے ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی،،وسط مغربی امریکا میں درجہ حرارت منفی بیالیس ریکارڈ کیا گیا،،برطانیہ کے مختلف علاقوں میں  بھی موسم انتہائی سرد ہے، اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا۔

شمال مشرقی امریکا میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ منی سوٹا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ برف باری اور یخ بستہ ہواؤں سے 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برفیلی ہواؤں سےصرف ایک روزمیں شکاگو میں مزید 9 اموات ہوئیں۔

ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی 40 تک گر گیا۔ تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار بھی جم گئی۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بھی  موسم انتہائی سرد ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ولشائر، ہیمشائر، سسکس اور کینٹ کے بعد اب لندن بھی سرد موسم کی زد میں ہے۔ برف باری کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی درجنوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

Comments are closed.