بیجنگ: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع ہونے والی اورنج وانگ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے چین پر معاشی غلبہ حاصل کرنے کی کوششوں کا خود امریکہ کو نقصان ہوگا۔ چین اپنی اصلاحات اور اندرونی گردشی طاقت سے اس صورت حال پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں امریکہ ، یورپ اور جاپان کے کاروباری حلقوں نے سہ فریقی تجارتی تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ اتفاق را ئے چین پر معاشی برتری حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔معاشی ماہرین کاماننا ہے چین معاشی اصلاحات، اپنی اندرونی گردش اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت دار ی معاہدے سمیت عالمی تجارتی معاہدوں کی مدد سے اس طرح کی کوششوں پر قابو پاسکتا ہے۔ چین پر غلبے کا خواب دیکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.