آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں رہےگا، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔ رولز آف بزنس میں ترمیم کے تحت وزیراعظم کے اختیارات وزارتی سطح پرلےکر جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل 172 افراد میں سے 32  کے نام نظرثانی کمیٹی کو ارسال کیے گئے ہیں ۔ تاہم سابق صدر آصف زرداری کا نام  ای سی ایل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے بتایاکہ حکومت ویزہ پالیسی میں نرمی لا رہی ہے۔ کئی ممالک  کو ای ویزہ اور کاروباری ویزے دئیے جائیں  گے۔ پاکستان کےلیےصحافتی ویزے کا حصول بھی  آسان بنایا جائےگا۔

 فواد چودھری کاکہنا تھا سعودی عرب کے ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکہ اب  افغانستان  سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کی پیروی کررہاہے۔

Comments are closed.