دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ کی پانچویں لہر شروع ہوگئی، افریقی ممالک میں کووڈ کے نئے ویریئنٹ کے رونما ہونے کے بعد دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے۔متعدد ممالک میں کووڈ کا15 واں ویریئنٹ (اومی کرون) منظر عام پر آنے کے بعد دنیا میں دوبارہ خوف پیدا ہوگیا، 25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کی خوشی میں ہیپی نیوائیر منائے جانے کی تقریبات کی وجہ سے نیا ویریئنٹ اومی کرون دنیا کو ایک بار بھر اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
اومی کرون میں ویریئنٹ میں بڑے پیمانے پر جنیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، یہ ویریئنٹ متاثر ہونے والے افراد کو دوبارہ متاثرکرسکتا ہے۔24 نومبر کو عالمی ادارہ صحت نے اس ویریئنٹ کی تصدیق کی۔
نئے ویریئنٹ کی برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر افریقی ممالک میں تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ اسرائیل نے اپنے تمام داخلی راستے بند کردیے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اس نئے ویریئنٹ کے رونما ہونے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،
Comments are closed.