بارسلونا۔ مقامی پولیس کے مطابق بارسلونا مرکز میں کورونا پاس کے خلاف 13 سو سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا آغاز پلاسہ کاتالونیا سےہوا اور احتتام پلاسہ سانت خائمے میں ہوا۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ وبائی بیماری نہیں بلکہ آمریت ہے ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مظاہرے میں شریک متعدد افراد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔
سپین کے 8 صوبوں بشمول کاتالونیا کی حکومتوں نے ریسٹورنٹس، جم، کلب میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی قرار دے رکھاہے۔ اس قانون کو عدالتی اجازت کے بعد لاگو کیاگیاہے اس کا مقصد کورونا کہ چھٹی لہر سے بچنا ہے۔
Comments are closed.