بیجنگ: چین کے تھنک ٹینک چائنا رین مین یونیورسٹی کے چھونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فائننشل اسٹڈیز نے “امریکی جمہوریت پر دس سوالات “کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں امریکی جمہوریت کے بارے میں دس سوالات پوچھے گئے۔
کیا امریکی جمہوریت اکثریت کی جمہوریت ہے یا اقلیت کی ’’جمہوریت ؟کیا امریکی جمہوریت طاقت کا کنٹرول اور توازن حاصل کرتی ہے یا طاقت کے غلط استعمال کا باعث بنتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ،لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے یا ان کے مصائب میں اضافہ کرتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ،آزادی کا دفاع کرتی ہے یا آزادی میں رکاوٹ ڈالتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت، انسانی حقوق کا تحفظ کرتی ہے یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ،اتحاد کو فروغ دیتی ہے یا تقسیم کا سبب بنتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ، خوابوں کی تعبیر کرتی ہے یا بھیانک خوابوں کا باعث ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ،قومی طرز حکمرانی کو بہتر کرتی ہے یا نظام کی ناکامی کا باعث بنتی ہے؟ کیا امریکی جمہوریت ،دوسرے ممالک میں ترقی اور خوشحالی لاتی ہے یا تباہی کا طوفان؟ کیا امریکی جمہوریت، عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھتی ہے یا بین الاقوامی نظام کو کمزور کرتی ہے؟
رپورٹ میں امریکی جمہوریت کا خود امریکہ میں سماجی انتشار ،عوامی زندگی میں مشکلات کے اضافے ،دنیا میں آفات و افراتفری اور بین الاقوامی نظام و نسق کی تباہی کا سبب بننے پر تشویش اور تنقید کا اظہار بھی کیا گیا۔
Comments are closed.