اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مئیر کی نشست کے لیے ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا لائحہ عمل بھی تیارکرلیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مئیر کی نشست پر الیکشن کے لیے 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہونگی۔ الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر الگ الگ ای وی ایم استعمال کریگا جس کے لیے 3100 مشینیں درکار ہونگی جبکہ 800 مشینیں بیک اپ کےلئے رکھی جائیں گی۔الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی جلد فراہمی کےلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھے گا جبکہ تکنیکی سپورٹ بھی مانگی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو پراجیکٹ مینجمنٹ،سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، ٹیسٹنگ اورکوالٹی کنٹرول کے حوالے سے سپورٹ درکار ہوگی۔ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کو رسک منیجمنٹ ،سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ اسٹاف کی تربیت کا بھی کہا جائیگا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال ہونگے۔
Comments are closed.