سپین پبلک ہیلتھ کمیشن نے منگل کو 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن میں توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ہسپانوی وزیر صحت کیرولینا ڈاریاس نے نشاندہی کی ہے کہ ہرصوبہ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کو آگے بڑھانے کے لیے “طریقہ کار” قائم کرے گے۔
برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے صحت کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہسپانوی وزیر صحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولینا ڈاریاس نے کہاہےکہ 13 دسمبر کو ویکسینیشن کی دستیابی کے بعد اس عمل کا آغاز کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت سکولوں میں ویکسی نیشن کے حق میں ہے اس حوالے سے صوبوں کو طریقہ کار وضع کرناہے۔
Comments are closed.