آٹھ دسمبر کو بیجنگ میں جنوب انسانی حقوق فورم 2021کا آغاز ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انسانی حقوق انسانی تہذیب کی ترقی کی علامت ہیں۔ انسان کی زندگی کی قدر اور وقار کی دیکھ بھال کرنا اور سب کو انسانی حقوق بہم پہنچانا معاشرے کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ عوام کو اولین حیثیت دینے کے تصور پر عمل پیرا رہیں اور عوام کو بلند معیار زندگی کی فراہمی کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں۔
صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کرتی ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کی راہ میں عوامی جمہوریہ چین کی سب سے بڑی کامیابی1.4 بلین سے زائد چینی باشندوں میں تحفظ، کامیابی اور خوشی کے احساس میں مسلسل اضافہ کرنا ہے۔دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ آزادانہ طور پر انسانی حقوق کی ترقی کے اس راستے کا انتخاب کریں جو ان کے قومی حالات کے مطابق ہو۔
Comments are closed.